About Me

header ads

مارخور کا وار


مارخور کا وار 

پاکستان کو ہر محاز پر شکست سے دوچار کرنے کے خواب دیکھنے والا ناپاک بھارت خود کس حد تک پاکستان کے  قابو میں ھے۔ آپ خود اندازہ کیجیے۔ جو بھارتی پاکستان کو مشرق و مغرب دونوں طرف سے گھیر کر مارنے کے خواب دیکھ رہے تھے اور کشمیر اور خالصتان موومنٹس کے بدلے بلوچستان اور پختونستان کی آگ کو ھوا دے رہے تھے۔ آج انہی بھارت کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کہاں کہاں پر ہاتھ رکھیں، آئی ایس آئی  کہاں کہاں سے سوراخ کر رہی ہے
  


کچھ عرصہ پہلے پاکستان کے اندر بھارتی سفارت خانے کی خاتون افسر مادھوری گپتا پاکستان کے کسی گمنام  کے عشق میں گرفتار ھو کر بہت ساری اہم سیکرٹ بھارتی معلومات دیتی رہی، جب بیچاری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تب تک گمنام  بھی اپنا کام پورا کر چکا تھا۔ مادھوری گپتا کو تب سفارتی مشن سے واپس بھارت بلا لیا گیا۔۔۔

اس کے بعد بھارت کا پالتو سانپ کلبھوشن پاکستان کے گمناموں کی خوراک بن گیا جو بےچارہ آج تک پاکستان کی قید میں گل سڑ رہا ھے۔۔۔

کچھ عرصہ خاموشی کے بعد چند دن پہلے اچانک بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی جب پتہ چلا کہ  نوجوان بھارتی سائنسدان آئی ایس آئی کو براھموس میزائل کا سیکرٹ ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر چکا ھے، یہی بھارتی سائنسدان ایک سال پہلے ینگ سائنٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے چکا ھے۔۔۔

بھارت کے طول و عرض میں آئے دن پاکستانی جھنڈے لہراتے دیکھ کر،  کشمیر ، خالصتان، ناگالینڈ، اور دوسری پانچ چھ ریاستوں میں پرتشدد عیلحدگی پسند تنظیموں کے دن بدن بڑھتے ھوئے اثر کو دیکھ کر بھارتی سورماؤں کے ھوش اڑے ھوئے ھیں۔
چلیں پرنٹ میڈیا کی ایک رپورٹ آپکو بتاتا ھوں۔۔۔
دشمن کی نیندیں اس وقت اچانک حرام ھو گئیں جب امریکی ماہرین نے بھارت کو خبردار کیا کہ آئی ایس آئی کے جاسوس بھارتی فوج  کے اندر اور جوہری لیبارٹریز میں بہت بڑی تعداد میں موجود ھیں، پروفیسر مائیکل تھییس کا کہنا ھے کہ آئی ایس آئی گھر میں نقب لگا رہی ھے اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء سوئی ھوئی ھے۔۔۔

کچھ دن پہلے اترپردیش کے علاقے میرٹھ سے ایک فوجی آفیسر کنچن سنگھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نہایت حساس معلومات نمبر ون ایجنسی آئی ایس آئی کو فراھم کر رہا تھا۔ اور ایک سال سے بطور ایجنٹ کام کر رہا تھا۔ اس بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ لال قلعہ کے اوپر پاکستان کا جھنڈا لگا کر بھارت کو یہ پیغام دینا تھا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے پاکستان اس کے گھر میں داخل ھو چکا ھے۔۔۔

پاکستان کے پیارے لوگو 
پاکستان  سے  پیار  کرو

اپنی افواج اور اپنی ایجنسی پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ الله کا لاکھ لاکھ شکر بھی ادا کرو کہ ھمارے یہ گمنام سولجرس  دشمن کے گھر تک پہنچ کر اس کے پیٹ تک سے خبریں نکال کر اپنے ملک و ملت کے دفاع کو یقینی بنا رہے ھیں۔۔۔ 

خود اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اپنی قوم کی پرسکون نیندیں یقینی بنا رہے ھیں۔ اس قوم کو چاھیے کہ خواب سے اب اٹھ جائے اور کفار،  ملحدین،  غداران کی زبان  اپنے مجاھدین کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے اپنے ان مجاھدین کو گلے لگائے۔۔۔

وہ سبق پڑھیے جو ھمارے اسلام پاک افواج سے متعلق ھمیں پڑھاتے رہے ھیں۔ اپنی افواج کی پیٹھ پر اپنا دست شفقت رکھیے،  اپنے شیروں کے کندھے تھپتھپائے،  اپنے ان جانثاروں کے شانے سے شانہ ملا کر کھڑے ھوئیے،  ان شاءالله  وطنِ عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر رہے گا،  بلکہ یہ پاک افواج عالم اسلام کی بھی ہر ممکن مدد کریں گی۔ بس اپنے ان سپاہیوں کو گلے سے لگائیے۔۔۔

کاش آپ میں سے کوئی اس قابل ھوتا کہ اس وقت کفار کے زیر استعمال جنگی سامان اور پاک افواج کے زیر استعمال جنگی سامان کا موازنہ کرتا پھر پاک افواج کے کارناموں کی فھرست دیکھتا تب الله قسم تم لوگ پاک افواج کے قدموں کے نیچے اپنے ہاتھ رکھتے۔۔۔



ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ۔
ہمارے  فیس بک پیج کو لائک  کریں۔

Post a Comment

0 Comments