2018کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی ٹوٹل دولت جو اس وقت گردش کر رہی ہے جس سے پوری دنیا کے کاروباری لین دین اور دوسرے ذاتی معاملات سر انجام پا رہے ہیں اس کا ٹوٹل 317 ٹریلین ڈالرہے۔
ایک ٹریلین میں ایک ہزار ارب ہوتے ہیں اور ایک ارب میں ایک سو کروڑ ہوتے ہیں ہیں یانی دنیا کی ٹوٹل دولت تقریباً 3 لاکھ 17 ہزار ارب ڈالر ہے اور پاکستانی روپے میں یہ رقم تقریباً ساڑھے 33 کروڑ ارب روپے بنتی ہے ۔
دنیا کا صرف ایک فیصد امیر ترین طبقہ ہی دنیا کی 45 فیصد دولت کا مالک ہے جو کہ 143ٹریلین ڈالر بنتی ہے۔اور دنیا کے ٹاپ 26 امیر ترین لوگ دنیا کے غریب طبقے کی کل آبادی کے نصف یعنی کے 3.8 بلین لوگوں کے برابر دولت رکھتے ہیں ۔
آئیں آج بات کرتے ہیں دنیا کے ٹاپ 5 امیر ترین لوگوں کی.یہ لوگ کون ہیں اور انکی دولت کتنی ہے اور ان کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔ان میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بہت سے ملکوں سے زیادہ دولت رکھتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو اکیلے ہی غریب ملکوں کے قرضے بھی اتار سکتے ہیں۔
پچھلے سال ٹاپ 5 امیر لوگوں میں سے 4 پر امریکن تھے اور اس ان 5 لوگوں میں سے 4 لوگوں نے اس سال بھی اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے ۔
اس سال پانچوں نمبر پر ہیں79سالہ کارلوز سلم جو کے 64 بلین ڈالر کے مالک ہیں پچھلے سال یہ ساتویں نمبر پر تھے اور انہوں سے یہ پانچویں پوزیشن چھینی ہے فیس بک کے بانی 33 سالہ مارک زکربرگ سے جنکی دولت 71 بلین سے کم ہو کر 62.3بلین ڈالر ہو گئی ہے اور یہ پانچویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔کارلوس سلم میکسیکو کے رہنے والے ہیں اور انکا ذرائع آمدن انکی دو بڑی کمپنیاں گروپو کارسو اور امریکا موویل ہیں۔امریکا موویل دنیا کی ایک بڑی  سبسکرائبر کے حساب سے ساتویں بڑی اورموبائل نیٹ ورک کمپنی ہے۔گروپو کارسو بھی ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو 1990سے قائم ہے۔
چوتھے نمبر پر ہیں 70 سالہ برنارڈ آرنالٹ جو کہ 76بلین ڈالر کے مالک ہیں۔یہ پچھلے سال بھی چوتھی پوزیشن پر ہی تھے ۔یہ فرانس کے رہنے والے ہیں۔اور انکا ذرائع آمدن LVMHہے جو کے ایک فرانسیسی ملٹی نیشنل لگژری کمپنی ہے اور یہ تقریبا ساٹھ ماتحت کمپنیاں رکھتی ہے جو کے نایاب برانڈز کو 
کنٹرول کرتی ہیں۔

تیسرے نمبر پر ہیں 88سالہ وارین بفٹ جو کے 82.5بلین ڈالر کے مالک ہیں ۔یہ پچھلے سال بھی تیسری پوزیشن پر ہی تھے یہ امریکا کے رہنے والے ہیں انکا ذرائع آمدن برکشائر ہاتھوے ہے جو کہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے کمپنی بہت سی دوسری مشہور کمپنیوں کی مالک ہے جن میں ڈیورا سیل ،ڈیری کوئین ،لبریزول ،فروٹ آف دی لوم ،ہیلزبرگ ڈائمنڈ اور لونگ اینڈ فوسٹر شامل ہیں۔
دوسرے نمبر پر ہیں عالمی شہرت یافتہ 63سالہ بل گیٹس جو کے 96.5بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ 2001سے اب تک بارہ مرتبہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے ہیں یہ 2001سے لیکر 2007تک اور پھر 2009میں اور 2014سے لیکر 2017تک اس فہرست میں پھلے نمبر پر رہے ہیں ۔انکا ذرائع آمدن تو آپ سبکو پتا ہے یہ مائیکروسافٹ کے بانی ہیں اور چیف ایگزیکٹو رہے ہیں۔مائیکروسافٹ ایک آئی ٹی کمپنی ہے جو کے پوری دنیا میں سب سے زیادہ استمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم یعنی کہ ونڈوز بناتی ہے اور مائیکروسافٹ آفس بھی اسی کمپنی کا تیارکردہ ہے  مائیکروسافٹ کی پروڈکٹس آجکل ہرجگہ استمال ہوتی ہیں  چاہے یہ آفس ہو اسکول ہو یا کوئی ہسپتال ۔بل گیٹس نے 2014میں مائیکروسافٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی مگر ابھی بھی یہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔
اب باری ہے دنیا کے امیر ترین شخص کی تو دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں 55سالہ جیف بیزوس جو کے 131 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔یہ 2018میں پہلی بار دنیا کے امیر ترین شخص بنے اور اس سال بھی یہ ایک بڑے فرق سے دنیا کے امیر ترین شخص قرار پاۓ ہیں۔یہ بھی ایک امریکن ہیں اور انکا ذرائع آمدن ایما زون ہے ایمیزون ایک ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ہے جسکا میں فوکس ای کامرس ہے۔ایمیزون ،گوگل،ایپل اور فیس بک کے ساتھ  دنیا کی چار بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔2015میں یہ دنیا کے پندرویں امیر ترین شخص تھے اور انکی دولت تقریبا 35بلین ڈالر تھی صرف تین سالوں میں یہ پندرویں پوزیشن سے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں اور چار سالوں میں انکی دولت 35 سے 131 بلین ڈالر ہو گئی ہے اوریہ دنیا میں کسی بھی شخص کی دولت میں چار سال کے عرصے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔پاکستان کے ٹوٹل قرضے تقریبا 105بلین ڈالر ہیں اور جیف بیزوس اکیلے پاکستان کے سارے قرضے اتار سکتے ہیں اور اس کے بعد بھی یہ دنیا کے 30وی امیر ترین آدمی رہے گے ۔حال ہی میں جیف بیزوس نے 
اپنی بیوی مکینزی بزوس کو طلاق دی ہے جو کے دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہے ۔
مزید اچھی ویڈیوز کیلئے ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ۔