عمران خان نے جب الیکشن میں یہ اعلان کیا کے اگر وہ حکومت میں آئے تونوجوانوں کو  ایک کروڑ نوکریاں 
دیں گے تو انکا بہت مذاق اڑایا گیا لیکن اب حکومت بنانے کے بعد وہ اپنے اس وعدے کو پورا کرنے میں سنجیدہ نظرآ رہے ہیں ۔ایک کروڑ نوکریاں سرکاری اداروں میں پیدا نہیں کی جا سکتی کیوں کے پہلے ہی تقریباً یہ تمام ادارے خساروں میں چل رہے ہیں اور مزید لوگوں کو بھرتی  کر نے کا مطلب ان اداروں کے خساروں کو مزید بڑھانا ہے مگر پھر بھی اداروں کی بحالی کے دوران ایک حد تک سرکاری نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں۔بیروزگاری ملک کے بڑے مسئلوں میں سے ایک ہےاور بہت سے دوسرے مسئلوں کی وجہ بھی ہے ۔ بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اپنا فرض ادا کرنا ہوگا اوراپنے ہی  ملک میں سرمایاکاری کر کے لوگوں کے لئے نوکریاں پیدا کرنی ہونگی۔دوسری طرف نوجوانوں کو بھی اپنی سوچ کو بدل کر ملازمت سے اپنے کاروبار کی طرف لانا ہوگا اس سلسلے میں ان کے لئے جو سب سے بڑی دشواری ہوتی ہے وہ ہے سرمایہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت نے کامیاب  جوان پروگرام کے نام سے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے دینے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ملک میں بیروزگاری کو کم کرنا ہے اور پاکستان کے نوجوانوں کو جنکی اکثریت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی ملازمت سے محروم ہے ان کو اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔اس پروگرام کے لئے حکومت نے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں جس  میں سے 25 ارب روپے صرف خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں اور اس سکیم میں تقریباً  10 لا کھ نوجوانوں کو  کاروبار کے لئے قرضے دیے جائے گے۔اگر یہ پروگرام میریٹ کی بنیاد پر چلتا رہا تو  یقینا ملک میں کافی حد تک بیروزگاری کے جن کو قابو کرنے میں مدد کرے گا ۔
اس پروگرام کے تحت :
ابتدائی طور پر یہ قرضے نیشنل بنک آف  پاکستان، پنجاب بنک  اور خیبر بنک کے ذریعے دیے  جائے گے۔
ان بنکوں میں قرضہ سکیم کی معلومات کے لئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے 
ہیں۔

قرضہ حاصل کرنے کے لئے درخوست کسی بھی شخص یا ادارے کو جمع نہیں کروائی  جا سکتی  بلکہ صرف اور صرف ویب پورٹل پر آن لائن  جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
فارم کو دھیان سے  اور درست طریقے سے پُر کریں فارم جمع کروانے سے پہلے اپنے پاس جمع کیا جا سکتا ہے اور اس میں غلطی کی درستگی یا کوئی بھی تبدیلی کی جا سکتی ہے مگر  فارم جمع کروانے کے بعد اس میں کسی قسم کی بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی  فارم کو جمع کرنے سے پہلے اسکی ایک کاپی اپنے پاس بھی محفوظ کر لیں  فارم جمع کرنے  کے بعد آپکے  منتحب کردہ بنک کی قریبی شاخ  خود بخود منتخب ہو جائے گی اور آپ کے  دیے گئے نمبر پر تصدیقی میسج بھیج دیا جائے گا۔
درخواست جمع کروانے کی فیس صرف اور صرف ایک سو روپیہ ہے اور یہ رقم ناقابل واپسی ہے۔  یہ رقم بھی  منتخب کردہ بنک میں ہی جمع کروائی جائے گی   اس کے علاوہ اس کے کوئی چارجز نہیں ہیں  اس لئے کسی بھی دوسرے شخص کو کوئی بھی رقم ادا نہ کریں ۔
 آن لائن فارم جمع کرواتے ہوۓ کسی قسم کے دستاویزات کی ضرورت نہیں۔
قرضہ حاصل کرنے کیلئے عمر کی کم سے کم  حد 21 سال ہے تا ہم آئی ٹی اور کمپیوٹر سے متعلقہ لوگوں کے لئے کم سے کم عمر کی حد 18 سال ہے اور درخوست جمع کرواتے وقت درخواست کندہ کی عمر زیادہ سے زیادہ  45 سال تک ہونی چاہئے ۔
قرضہ  سکیم  میں درخواست جمع کروانے کیلئے تعلیمی قابلیت کی کوئی حد مقرر نہیں  تا ہم کچھ مخصوص کاروباروں کیلئے خصوصی اہلیت ،سرٹیفکیشنز اور ڈپلومہ کا ہونا لازمی ہے۔
اس سکیم کے  تحت دو قِسم   کے قرضے دیے جاۓ گے  پہلی قِسم   میں ایک لاکھ سے لیکر پانچ لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا  اور دوسری قِسم   میں پانچ لاکھ سے لیکر پچاس لاکھ یعنی کے پانچ ملین تک کا قرضہ دیا جاۓ گا ۔
پہلی قِسم    میں صرف درخوست گزار کی ذاتی ضمانت پر ہی قرضہ دیا جاۓ گا   ۔ جبکے دوسری قِسم   میں متعلقہ بنک کی قرضہ پالیسی کے مطابق کسی شخص یا اثاثے کے ذریعے  ضمانت ضروری ہے۔
پہلی قِسم    میں سالانہ چھ فیصد  جبکے دوسری قِسم    میں سالانہ آٹھ فیصد مارک اپ  ادا کرنا ہوگا۔
یہ قرضہ آٹھ سال تک واپس کیا جا سکتا ہے جس میں کاروبار کی نوعیت اور بنک کے فیصلے پر  اضافی ایک سال  کی رعایتی مدت دی جا سکتی ہے۔
قرضے کی پہلی قِسم    میں درخوست کنندہ کو کاروبار کی کل رقم کا دس فیصدسرمایہ  اپنے سے جمع کرنا ہوگا اور باقی نوے فیصد سرمایہ  اس سکیم کے تحت فراہم کیا جاۓ گا یعنی کے اگر سو روپے کا کاروبار شروع کرنا ہے تو دس روپے اپنےذرائع سے جمع کرنے ہونگے اور نوے روپے کا قرض ملے گا اسی طرح دوسری قِسم    میں درخوست کنندہ کو کاروبار کی کل رقم کا بیس فیصد اپنے سے جمع کرنا ہوگا اور اسی فیصد سرمایہ اس سکیم کے تحت مہیا کیا جاۓ گا۔
قرضے کے لئے درخوست جمع کروانے کیلئے اس لنک  kamyabjawan.gov.pk پر کلک کریں  ۔
اس ویب سائٹ پر نوجوانوں کو قرضہ دینے کے ساتھ ساتھ بہت سے  نئے  کاروبار کےطریقے  اور کاروبار کو شروع کرنے کے لئے رہنمائی بھی   کی گئی ہے مزید معلومات کیلئے کمینٹ کریں  ۔
مزید اچھی ویڈیوز اور معلومات کیلئے ہمارے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں ۔