جنسی ہراسگی کے الزام سے تنگ آ کر ایم اے او کالج کے پروفیسر نے خود کشی کر لی۔۔۔
ایم اے او کالج میں ایک لڑکی نے صرف گھورنے پر پروفیسر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا. پروفیسر کی بیوی چھوڑ کر چلی گئی دوست مذاق اڑاتے رہے, رشتے داروں میں ذلیل و خوار ہونا پڑا
تفتیش کے بعد جنسی ہراسگی کا الزام غلط ثابت ہوا بلکہ یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی نمبر زیادہ لینے کے لئے بلیک میل کرنے کے کوشش کر رہی تھی
الزام غلط ثابت ہونے پر پروفیسر نے پرنسپل اور کالج کے تفتیشی سٹاف سے ان رائٹنگ اپنی پاکدامنی کا سرٹیفکیٹ مانگا کہ میں بہت ذہنی دباؤ میں ہوں میرے لئے یہ سرٹیفکیٹ بہت ضروری ہے مگر سرٹیفکیٹ نہ دیا گیا
پروفیسر نے کالج انتظامیہ کو خط لکھا کہ میں اپنا معاملہ الله پر چھوڑتا ہوں۔ اگر میں مر جاؤں تو میری تنخواہ اور میری پاکدامنی کا سرٹیفکیٹ میری ماں کو دے دیا جائے
پھر پروفیسر نے خودکشی کر لی
0 Comments